عوامی نیشنل پارٹی سٹی میٹروپولیٹن پشاور کے رہنما ممبر میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور ملک اختر وحید کے صاحبزادے ملک عثمان کے دعوت ولیمہ کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سٹی میٹروپولیٹن لوکل گورنمنٹ پشاور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدر عوامی نیشنل پارٹی میٹروپولیٹن پشاور ارباب راشد ثمین جان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک اختر وحید کا شمار پارٹی کے بہادر ساتھیوں میں ہوتا ہے ہم دعاگوں ہے کہ رب کریم ملک اختر وحید کو ایسے ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب کریں۔ایک سوال کے جواب میں ارباب راشد ثمین جان کا کہنا تھا کہ پشاور سٹی عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے اور مرحوم بشیر بلور کی کامیاب برسی پروگرام میں اہل پشاور نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ پشاور عوامی نیشنل پارٹی کا تھا اور ہے۔ ارباب راشد کے مطابق سٹی پشاور میں پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے نوجوان کافی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں۔مقامی حکومتوں کے حوالے سے ارباب راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندوں کیساتھ جو ناروا ظلم کیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندے سراپا احتجاج ہیں کیونکہ بلدیاتی نمایندوں کو قانونی آئینی اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔ 
عوامی نیشنل پارٹی مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کی خواہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی نمایندوں کیساتھ ہر پلٹ فارم پر کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔






