وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبس کے جدید ترین آٹومیٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا۔واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے۔الیکٹروبس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ ا سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160کلوواٹ چارجنگ ا سٹیشن 105منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین الیکٹروبس کے نئے روٹس دریافت کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسافروں کی تعداد کے پیش نظر مزیدبہتر انتظامات کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 1500نئی بسوں کیلئے ٹائم لائن طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کی معاونت کرنے والا الیکٹروبس کے عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔گرین بس کی لانچنگ سے پنجاب میں رائیڈر شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد از جلد میٹرو بس سروس پراجیکٹ کا آغاز کرنے چاہتے ہیں۔ مختلف مقامات پر مسافروں کو انتظار کرنا پڑتا ہے، مزید بسیں بڑھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹروبس کے ذریعے عوام کو آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر ہے۔ حکومت پنجاب عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اسمارٹ ٹریول سسٹم عوام کے لیے آسان، تیزسفری سہولت فراہم کررہا ہے۔الیکٹرک بسیں فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لئے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ55لاکھ سے زائد مسافر الیکٹروبس پر سفر کر چکے ہیں۔ الیکٹروبس پر38 خواتین اور 15لاکھ سے زائد طلبہ مفت سفر سے مستفید ہوچکے ہیں۔الیکٹروبس پر تقریباًساڑھے 7 لاکھ بزرگ اور3 لاکھ سپیشل افراد بھی مفت سفر کر چکے ہیں۔ ہر الیکٹروبس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے الیکٹروبس کے ہر ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ پنجاب بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد کو ٹی کیش کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے”Empower Her“ پراجیکٹ قائم کیا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کیا۔خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور خود کفیل کاروباری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز کو کمیونٹی فرینڈلی مقامات میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں اب تک10 خواتین کو نئے بس سٹاپس پر ٹک شاپس فراہم کی گئی ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بسوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ریئل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں کیش لیس اور پیپر لیس سفر ممکن ہوگا۔ ایک ہی اسمارٹ کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر کی سہولت ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button