وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےتیراہ متاثرین کو امدادی رقوم کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ایک ہفتے میں ویری فیکیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کی متاثرین کو ادائیگیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ متاثرین کی معاونت کے لیے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے, اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومت متاثرین کی معاونت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، وفاق کے ذمے بقایا متاثرین کے پیسوں کی ادائیگی کے لیے خطوط لکھے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے قدرتی آفات و آپریشنز سے متاثرہ لوگوں کی بحالی و معاونت کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کی معاونت کے لیے مختص چار ارب روپے میں سے اب تک 90 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں, وادی تیراہ کے متاثرہ 17000 گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر تیراہ کے ایک ہزار گھرانوں کو پیسوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، متاثرین کو ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، بکاخیل کیمپ میں مقیم متاثرین کو ماہانہ کی بنیاد پر رقوم کی ادائیگی کی جا رہی ہے، کابینہ اراکین عاقب اللہ، مزمل اسلم، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے.
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 دن ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
3 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
3 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
6 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago



