یکم فروری 2026 سے لاہور شہر میں بسنت کے لیے پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان پتنگوں و ڈور کی خرید و فروخت کی چیکنگ کے حوالے سے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کمشنر لاہور نے اندرون لاہور موچی گیٹ اور دہلی گیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے موچی گیٹ ایریا میں پتنگوں ڈور کی فروخت کا جائزہ لیا، انہوں نے پتنگوں اور ڈور پنوں پر کیو آر کوڈز کو اور خاص طور پر این او سی ز کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ افسران نے شہریوں میں بسنت ضابطہ اخلاق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ کمشنر لاہور نے بسنت سیفٹی کیمپس کا بھی دورہ کیا محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں کے موٹراسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ لیا، لاہور انتظامی افسران نے شہریوں سے بات چیت کی شہریوں کا مثبت فیڈ بیک لیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ اندرون لاہور سمیت پورے شہر میں بسنت قوانین آگاہی و سیفٹئ مہم گہماگہمی عروج پر ہے، یکم فروری تا 8فروری بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں سیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہو گئی ہیں، چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلافورزی پر انتہائی سخت کاروائی ہوگی، شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں یہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے، شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ کی مدد کریں بسنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں، شہر میں قائم روڈ 100سیفٹی کیمپس صرف راڈ تنصیب کیلئے نہیں بلکہ ایک ایک شہری کو آگاہی بھی دیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پورے لاہور میں آگاہی مہم بسنت فیسٹیول میں محکموں و شہریوں کے فرائض کو اجاگر کرنے کیلئے بھی ہے، تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں نے بسنت کیلئے اپنے فرائض پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*محرم انتظامات جائزہ، کمشنر لاہور مریم خان اور آرپی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ضلع قصور کا دورہ۔*
4 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کا شیخوپورہ کا دورہ۔*
6 دن ago
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ
1 ہفتہ ago
*یکم تا دس محرم لاہور میں کل 5ہزار 235مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان*
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور مریم خان کا آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
Related Articles
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
2 ہفتے ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
2 ہفتے ago


