چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت)کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں تمام پارٹیوں کے زمہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں موسمِ سرما کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، بالخصوص ماہ جنوری کے دوران شدید سردی، بھاری برف باری، شاہراہوں کی بندش اور مواصلاتی نظام میں ممکنہ رکاوٹوں کے تناظر میں انتخابی عمل کو درپیش خدشات پر سنجیدگی سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کے مجموعی طور پر اس امر کا مشاہدہ کیا کہ متوقع شدید موسمی حالات،وٹرز کی آزادانہ، محفوظ اور بھرپور شرکت میں سنگین رکاوٹ بن سکتے ہیں،پولنگ عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی محفوظ تعیناتی اور نقل و حرکت کو متاثر کر سکتے ہیں،انتخابی سامان کی بروقت اور محفوظ ترسیل میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں،اور مجموعی طور پر آزاد، منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کو شدید طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کا شیڈول ملتوی کردیا ہے اور یہ فیصلہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں آل کانفرنس کے دوران مختلف جماعتوں کی راۓ کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی طبی مدت مکمل ہونے کے ساٹھ روز کے اندر الیکشن کرانا لازمی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوۓ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اکیس سال بعد بلدیاتی الیکشن بھی کراۓ جا رہے ہیں جسکے لئے الیکشن کمیشن نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا تھا۔ الیکشن کو صاف شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کرانے کے لئے تیاریاں مکمل کی گئ ہیں اب جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی اور بلدیاتی الیکشن کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جاۓ گا۔

جواب دیں

Back to top button