دسمبر سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ رواں سال ماہ نومبر میں پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9 لاکھ 28 ہزار 700 سو 88 مقامات پر چھاپے مارے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 64 ہزار 200سو 68 ناجائز منافع خوروں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی اور گراں فروشوں کو 8 کروڑ 59 لاکھ 80 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کے خلاف 228 مقدمات درج کر کے 4 ہزار 900سو54 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا گیاہے اس کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر 1000 ہزار سے زائد گوداموں اور دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا-
ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نہ صرف ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں بلکہ مارکیٹ میں اشیائے خور و نوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیمانڈ اور سپلائی کی بھی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کرتے ہیں -انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ روایتی طریقوں کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا رہا ہے-سیکرٹری پرائس کنٹرول نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت محروم معیشت طبقہ کو سطح غربت سے اوپر لانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات پنجاب کے عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں –






