گلگت بلتستان میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے و تقرریاں،کاشف محمد علی سیکرٹری بلدیات تعینات

سید اختر رضوی کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سے سیکرٹری ٹو چیف منسٹر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایم۔ سبطین احمد کو سیکرٹری C&W سے سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم۔ ثناءاللہ کو سیکرٹری انفارمیشن،سجاد حیدر کو سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، زبیر عباس کو سیکرٹری انفارمیشن، اور عثمان احمد کو سیکرٹری اسکول ،ابراہیم گل کو سیکرٹری لا اینڈ پروسیکیوشن، سردار اسد ہارون کو سیکرٹری S&GAD، محمد اعظم خان کو سیکرٹری ایگریکلچر، فشریز اینڈ لائیوسٹاک،منصور عالم کو سیکرٹری فوڈ، سجاد خان کو سیکرٹری واٹر اینڈ پاور، کاشف محمد علی کو سیکرٹری LG&RD، فیصل احسان پیرزادہ کو سیکرٹری ٹورازم، اسپورٹس اینڈ کلچر، اور رضا احمد کو سیکرٹری P&D تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دلدار ملک کو ممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ عباس علی کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button