پنجاب لوکل گورنمنٹس (ٹیکس برائے منتقلی غیر منقولہ جائیداد) رولز 2016′ میں ترمیم،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 (LXXX مجریہ 2025) کی دفعہ 189 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، گورنر پنجاب کی طرف سے’پنجاب لوکل گورنمنٹس (ٹیکس برائے منتقلی غیر منقولہ جائیداد) رولز 2016′ میں ترمیم کرنے کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔’پنجاب لوکل گورنمنٹس (ٹیکس برائے منتقلی غیر منقولہ جائیداد) رولز 2016′ میں، قاعدہ 9 کے اندر، شق (c) کے تحت شریکِ حیات، والد، والدہ بیٹے، بیٹی، دادا/دادی یا نانا/نانی، بہن بھائی کے حق میں بطور تحفہ؛ یا ایک ہی شوہر کی ایک بیوی یا بیوہ کی جانب سے اسی شوہر کی دوسری بیوی یا بیوہ کو بھی جائیداد کی منتقلی ہو سکے گی۔گزٹ نوٹیفکیشن سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری قانون کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button