سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد پنجاب کے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔۔۔ خلاف ورزی پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز اب صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے — خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی اسموگ کے باعث اسکول اوقات کار میں تبدیلی کا حکم دیا گیا ہے۔19 سے 30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 400 تک پہنچا — فضا میں زہریلے ذرات کی خطرناک مقدار رپورٹ ہوا،صبح کے وقت اسکول ٹریفک سے بڑھنے والی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فیصلہ — فضائی آلودگی کے خلاف عملی اقدام کئے جا رہے ہیں — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکولز، کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے — حکم نامہ 3 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔خلاف ورزی کرنے والے اسکولز پر پہلی بار 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا —

عوام سے اپیل: اسکول ٹائمنگ کی خلاف ورزی کی اطلاع EPA ہیلپ لائن 1373 یا گرین پنجاب ایپ پر دیں — حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا — ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری کئے جائیں گے —

جواب دیں

Back to top button