*محکمہ ماحولیات پنجاب نے چونے اور ڈرائی سویپنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا*

سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات۔۔۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ کیلئے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔۔۔پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔۔

شاہراوں پر چونے کے پاوڈر سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔۔۔ ڈی جی محکمہ ماحولیات عمران حامد نے کہا ہے کہ دھول اور مٹی فضا میں کئی گھنٹوں تک رکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو سموگ کا بڑا سبب ہے ۔ڈرائی سویپنگ سے دھول مٹی فضا کا حصہ بنتی ہے ۔رواں سیزن میں شاہراوں کو پانی کے سپرے کیساتھ سویپنگ لازم ہے ۔محکمہ ماحولیات نے چونے اور ڈرائی سویپنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

Back to top button