نواز شریف آئی ٹی سٹی کے تعمیراتی کام میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرمحکمہ ماحولیات نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ پر جرمانے عائد کردیئے۔محکمہ ماحولیات نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سی ای او کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر میں شدید دھول اڑتی پائی گئی۔ پروجیکٹ کے قریب ائیرکوالٹی مانیٹرز پر انڈیکس 500 سےزائد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ میں تین تعمیراتی کمپنیوں کو 15 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔جرمانے کی رقم تین روز میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر پانی کے چھڑکاو کو یقینی بنایا جائے محکمہ ماحولیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی میٹریل کو ایس او پیز کے مطابق ڈھانپ کر رکھا جائے۔ڈسٹ سکریننگ بیرئیرز اور نیٹس کو تعمیراتی مقام پر لگایا جائے۔احکامات پر عملدآمد نہ کیا گیا تو نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کو سیل کیا جاسکتا ہے۔






