کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا دارالشفقت چوک یتیم خانہ کا دورہ،نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے دارالشفقت چوک یتیم خانہ کا دورہ کیا اور دارالشفقت میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح اور معائنہ کیا۔ انہوں نے منتظمین دارالشفقت کے ہمراہ تمام شعبہ جات کا خصوصی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور دارالشفقت میں مقیم بےسہارا بچوں میں گھل مل گئیں، بچوں کو تحائف پیش کیے ان سے باتیں کیں، بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالشفقت جیسے ادارے ہی دراصل انسانی ہمدری کی ارفع ترین مثالیں ہیں، انہوں نے کہا کہ دارالشفقت یتیم خانہ میں یتیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کا اعلی معیار قائم کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ایسے اداروں کے ساتھ تعاون میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی، دارالشفقت کے منتظمین و نگران قابل ستائش ہیں والدین بن کر بچوں کی تربیت کررہے ہیں. کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ میرے لیے دارالشفقت میں آنا ایک اعزاز ہے بچوں کے اجلے و خوش چہرے باعث اطمینان قلب ہیں۔

جواب دیں

Back to top button