مین ہولز میں بچوں کے گرنے کے واقعات پر پنجاب میں زیرو ٹالرینس!! وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے مین ہولز کورنگ اور واٹر سپلائی مینجمنٹ کی بہتری بارے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت نکاسی آب کے جاری پراجیکٹس اور مجوزہ اسکیموں بارے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے تمام اضلاع کے ایم ڈیز کو مین ہولز کے ڈھکن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکشنل واسا اضلاع میں مین ہولز کے کھلا رہنے پر متعلقہ افسر کیخلاف مقدمہ ہوگا۔ مین ہولز میں بچوں کے گرنے کے واقعات پر اظہار افسوس، انتظامی نااہلی کسی صورت برداشت نہیں۔ تمام اضلاع میں فوری سروے کی ہدایت، فی الفور کھلے مین ہولز کور کیے جائیں گے۔ کسی بھی ضلع میں شکایت یا حادثے پر زیرو ٹالرینس ہوگی۔واسا لاہور کو جاری اسکیموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید ،واسا لاہور سمیت دیگر 18 اضلاع کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔






