پہلے ب فارم کی میعاد بچے کی عمر تین سال ہونے تک ہے جس میں تصویر نہیں ہو گی۔ دس سال تک کے بچوں کا تصویر والا ب فارم بنے گا اور بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہونے پر ب فارم دوبارہ بنے گا جو اٹھارہ سال عمر ہونے تک موثر رہے گا۔والدین بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور نادرا سے ب فارم بنوائیں۔
میعاد ختم ہونے پر بروقت نیا ب فارم بنوانے کے لئے بچے کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے ب فارم بنوائیں






