یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں

نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرانا کیوں ضروری ہے؟یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں تاکہ:- نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے- بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنواتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے- ازدواجی حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے- ضرورت پڑنے پر آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا سکیں ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کے لئے نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں

جواب دیں

Back to top button