*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مارکیٹوں میں صفائی، سہولت اور سرکاری نرخوں بارے آگاہی پر عملدرآمد پلان*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مارکیٹوں میں صفائی، سہولت اور سرکاری نرخوں بارے آگاہی پر عملدرآمد پلان پر کام جاری ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پامرا اور سہولت بازار اتھارٹی کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت منصوبے پر کام کرنے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،فوڈ سیفٹی کے ساتھ ساتھ صفائی اور ریٹ لسٹوں کے نفاذ بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو شامل کرنے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لاہور کی مارکیٹس، منڈیوں اور سہولت بازاروں میں سروسز کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا،پامرا تمام منڈیوں اور سبزیوں کے سٹالز پر سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں آویزاں کرنے بارے اقدامات کرے گا، پرائس لسٹ کے ڈیزائن اور مارکیٹس کے باہر نمایاں آویزاں کرنے کیلئے سفارشات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈاکٹر کرن خورشید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ابتدائی مرحلے میں لاہور کی بڑی مارکیٹس میں آپریشن مراحل میں معاونت کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ، صفائی اور نرخناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ماڈل کو جلد عملی شکل دی جائے گی۔صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، پامرا اور سہولت بازار اتھارٹی کے افسران شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button