بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس،لاہور کی 55 نجی ہاؤسنگ سکیموں سے خارج ہونیوالے گندے پانی کی موثر ٹریٹمنٹ بارے تجاویز کا جائزہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آبی آلودگی میں کمی کیلئے بھی حکومت پنجاب متحرک ہے،وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،ڈی جی واسا پنجاب، ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن،چیف انجینئر ایل ڈی اے اور دیگر افسران شریک ہوئے،ابتدائی مرحلے میں لاہور کی 55 نجی ہاؤسنگ سکیموں سے خارج ہونیوالے گندے پانی کی موثر ٹریٹمنٹ بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے اور محکمہ ماحولیات کو مشترکہ سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے فیلڈ وزٹ کر کے سیوریج سسٹمز، ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ڈسپوزل روٹس کا جائزہ لیا جائے ، صوبائی وزیر بلال یاسین نے کمیٹی تشکیل کرتے ہوئے 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،کمیٹی نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈز (NEQS) کے مطابق ٹریٹمنٹ سسٹم کی روشنی میں سفارشات پیش کرے گی، مجوزہ سفارشات میں پرائمری اور سیکنڈری ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام کی تجاویز شامل کی جائیں، ہڈیارا ڈرین کے اطراف ماحولیاتی تحفظ کیلئے پی ایچ اے لاہور 13 ہزار پودے لگائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ صاف ماحول اور پائیدار اربن ڈویلپمنٹ کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عملدرآمد اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button