وفات کا اندراج نادرا میں اپ ڈیٹ نہ کروانے والوں کے شناختی کارڈ منسوخ

نادرا آرڈیننس 2000 اور قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 کے تحت نادرا نے ایسے تمام افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دئیے ہیں جن کی وفات کا اندراج ان کے لواحقین متعلقہ یونین کونسل میں کرا چکے ہیں لیکن نادرا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا۔

تاہم کسی رشتہ دار کی جانب سے غلطی یا بدنیتی کی بناء پر وفات کے غلط اندراج کے خدشات کے پیش نظراگر کسی شخص کا شناختی کارڈ غلطی سے منسوخ ہو گیا ہے تو قریبی نادرا سنٹر تشریف لائیں جہاں سے انہیں وفات کا اندراج کرانے والے رشتہ دار اور متعلقہ یونین کونسل کی معلومات دی جائیں گی۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کسی فیس کے بغیر شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button