سال 2025ء کے66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کے مطابق سال 2025ء کے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مختلف کیٹگری کے حساب 13 ہزار روپے سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے تک فی حاجی ہونگے، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکائونٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی۔گذشتہ سال کے 12 ہزار 286 حاجیوں کو 12 ہزار فی کس، 13 ہزار 939 حاجیوں کو 25 ہزار، 8 ہزار 496 حاجیوں کو 48 ہزار، 20 ہزار 302 حاجیوں کو 75 ہزار، 10 ہزار 945 حاجیوں کو 90 ہزار اور 400 حاجیوں کو ایک لاکھ 10 ہزار فی کس کے حساب سے رقم واپس کی جا رہی ہے، یہ واپسی آج سے ہی شروع ہو جائے گی اور 31 اکتوبر تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button