پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل سکندر ذیشان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ 3 روزہ *IAPEX 2025* نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ نمائش انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان (IAP) اور پھاٹا کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔نمائش کا بنیادی مقصد ملکی و غیر ملکی اداروں کو جدید تعمیراتی میٹریل اور ٹیکنالوجی کی نمائش کا موقع فراہم کرنا ہے، جس سے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں جدت آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے اس موقع پر کہا کہ جدید، پائیدار اور ماڈرن شہری منصوبہ بندی ایک بہتر مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی اور نجی اداروں کے باہمی تعاون سے ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پائیدار ترقی پر مبنی وژن کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب شہری ترقی کے جدید تقاضوں کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، تعمیراتی صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین، انڈسٹری لیڈرز اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی پھاٹا نے مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور پیش کردہ مصنوعات اور ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پھاٹا کی جانب سے نمائش میں خصوصی آگاہی اسٹال بھی لگایا گیا، جہاں شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ پائیدار ترقی کی جانب مؤثر انداز میں پیش قدمی کر رہا ہے۔
Read Next
1 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
2 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
3 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
4 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



