*صوبہ بھر میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دائرہ کار کی توسیع—اہم پیش رفت*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب مشن کے تحت صوبے بھر میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیموں نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹرانزیشن ٹیموں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ عملے، مشینری اور دیگر اثاثوں کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نئی قائم کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال کرنے پر کام جاری ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئے اداروں کا اضافی چارج سونپا جائے گا، جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام نئی پی ایچ اے ایجنسیوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کا قیام ماحولیاتی اور بصری آلودگی کے تدارک کے لیے نہایت اہم ہے اور سموگ سے متاثرہ اضلاع میں خصوصی مہمات بھی شروع کی جائیں گی۔شہریوں کو خوشگوار، صاف اور دلکش ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کلین اینڈ گرین مشن عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق نو تشکیل شدہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں میں رحیم یار خان، اوکاڑہ، خوشاب، خانیوال، ننکانہ صاحب، جہلم، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور جھنگ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button