وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ناصر باغ، ریلوے اسٹیشن، داتا دربار اور نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی سائٹ کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ناصر باغ میں انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی ڈسمینٹلنگ کا کام جاری ہے۔ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے لیے استنبول چوک اور لوئر مال روڈ پر انٹری، ایگزٹ راستے ہونگے۔منصوبے میں انڈرگراونڈ پارکنگ پلازہ سے کچہری چوک کی طرف انڈرگراونڈ پیڈسٹرین پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد گرین منصوبہ ہے۔ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں پارکنگ مسائل کا خاتمہ اور ٹریفک روانی بہتر ہو گی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ میں پودا لگایا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹیپا، ایل ڈی اے ناصر باغ میں ایک ہزار نئے پودے و درخت لگائے گا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، داتا دربار اور نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبے کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبوں بارے بریفنگ دی۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔پارکنگ پلازہ کی 412 پائلیں مکمل، کھدائی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی 40 فٹ تک زیر زمین کھدائی کی جائے گی۔ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد اور مصروف ترین علاقوں میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ان علاقوں کے لیے گیم چینجر ہونگے۔ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی وژنری قیادت سے لاہور کے شہریوں دیرینہ مسائل حل ہونگے۔شہر کے تاریخی حسن اور ثقافت کو بحال کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ نیلا گنبد کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جا رہا ہے۔لاہور کو واک ایبل سٹی بنائیں گے، پارکنگ کے دیرینہ مسائل حل کرینگے۔ریلوے اسٹیشن، آزادی چوک، داتا دربار کے علاقوں کو ڈسٹ فری بنائیں گے۔اس موقع پر ٹیپا، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






