وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے خورشید قصوری روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ظہور الٰہی روڈ، غالب روڈ اور دیگر کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایل ڈی اے، نیسپاک اور ٹیپا کے افسران نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔خورشید قصوری روڈ پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔مقامی تاجروں کے تعاون سے خورشید قصوری روڈ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔خورشید قصوری روڈ پر بھی وائرنگ انڈر گراؤنڈ، واک ویز، فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا بنایا جا رہا ہے۔حسین چوک گول چکر کی ری ماڈلنگ سے ٹریفک روانی میں بہتری ہو گی۔کمرشل سڑک کے دونوں اطراف دیدہ زیب اور دلکش ٹائلیں اور پیور لگایا جا رہا ہے۔خورشید قصوری روڈ پر پلانٹر اور خوبصورت لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ سکیم میں مرحلہ وار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں اضافہ اور علاقہ ڈسٹ فری ہوا ہے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وائے جنکشن برکت مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔برکت مارکیٹ وائے جنکشن پر ٹریفک روانی بہتر کرنے کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button