وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے، ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا، شیر کے حق میں فیصلہ آنے کی وجہ نااہلی کی داستان ہے- گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ محمد شہبازشریف نے پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کی تاریخ رقم کی -آپ کی بیٹی جسے سی ایم پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں پر آپ چھوڑ کر گئے تھے وہی سے کام شروع کردیا -محمد شہبازشریف کی قیادت اور محنت کو لوگوں نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا- نوازشریف اور شہبازشریف نے جو خدمت کی اس کا احساس ہے،اسی ورثے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہوں – لاہور میں پہلی میٹروبنی پھر راولپنڈی اور ملتان میں بنی،شہبازشریف کے کام کو جاری رکھتے ہوئے اس سال دو میٹروپراجیکٹ بنیں گے -چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا بھی آغاز ہوگا -نوازشریف کی میراث آج بھی پنجاب میں جاری و ساری ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے -پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے

-لاہور میں پی آئی سی، چلڈرن ہسپتال، پی کے ایل آئی، میٹرو، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں پر نوازشریف اور شہبازشریف کا نام نظر آتا ہے-پی ایف ڈی اے کا وزٹ کیاتو کھنڈر بنا ہواتھا،اب اسے مکمل کیا، چند روز میں وزیراعظم کو افتتاح کی دعوت دیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے -ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی -4سال پنجاب اور ملک میں غدر مچا کر تباہ کرگئے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ موازانہ نوازشریف، شہبازشریف کے کام کا ہوتا ہے،میں بھی ا ب اس لائن میں ہوں، مگر چوتھا نام نہیں ملتا-ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے-ڈی جی خان، میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے-

ڈی جی خان، میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں،پوراگجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتاتھا-میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹ شروع کیا-گجرات میں 30ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں -12 سال کے پی کے پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ 23 نومبر کو ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا-خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر(ن) لیگ کو ووٹ دیا- خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلی صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا-وزیراعلی خیبر پختونخواا ڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے -وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ کی بجائے ہسپتالو ں، سکولوں کے سا منے جا کر بیٹھیں -میں وزیراعظم پاکستان اورعوام کے سامنے اپنی عوامی خدمت کی رپورٹ کارڈ پیش کرتی ہوں -8ماہ میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائدگھر بن رہے ہیں جن کے پاس پلاٹ نہیں انہیں 2ہزار پلاٹ دے رہے ہیں -180 روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے ستھرا پنجاب کو فوربز نے دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ قرار دیا -پنجاب کے ہر گلی، ہر کوچے میں ستھرا پنجاب کے ہیروز 50 ہزار کوڑا اکٹھا کررہے ہیں -ہر ضلع میں ستھرا پنجاب کی اپنی مشینری ہے کئی سے منگوانی نہیں پڑتی – 38اضلاع میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 400ارب روپے کی لاگت سے سیوریج اور سینی ٹیشن سسٹم لا رہے ہیں -ایک سال کے بعد پنجاب کے کسی ضلع میں دو، دو، تین، تین فٹ پانی جمع نہیں ہوگا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 200ارب روپے کی لاگت سے 2600 ماڈ ل ویلج بنائیں گے-لاہور میں 6ہزار گلیاں بن چکی ہیں، 10ہزار مزید بن رہی ہیں -شہبازشریف جو سڑکیں بنا کر گئے پھر دوبارہ نہیں بنیں، بس ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہی-2سال میں 30ہزار کلو میٹر تک طویل سڑکیں تعمیر کر لیں گے۔پہلے دو چار شہروں میں واسا تھا اب سب بڑے شہروں میں ہے، 30ارب روپے کی مشینری دے چکے ہیں

-لاہور سمیت پنجاب کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے ہیرٹیج کوریڈور بنا رہے ہیں -تجاوزات ہٹائیں تو نیلا گنبد کی خوبصورت اور تاریخی عمارت سامنے آئی -15لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دے رہے ہیں، 5لاکھ کارڈ دے چکے ہیں -80 ہزار سکالرشپ اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ دے چکے ہیں -49ہزار سکولو ں میں چند ماہ تک ہر سہولت اور ضرورت کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں -38اضلاع میں سینٹر آف ایکسی لینس بنا رہے ہیں -پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے قطاریں لگیں، تین، تین ماہ کی ویٹنگ لسٹ ہے -سینٹر آف ایکسی لینس کا معیار ایچی سن سے کم نہیں -صوبہ بھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے 6ہزار سکول لیب بنا رہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پورے پاکستان کے لئے ہزار بیڈ پر مشتمل نوازشریف کینسر ہسپتال جلد فنکشنل ہوگا -فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویل کے ذریعے دو کروڑ لوگوں کا علاج کرچکے ہیں -لاکھوں لوگو ں کو کارڈیالوجی کینسر اور انسولین کا سٹاک گھرو ں کی دہلیز پر مل رہا ہے- رنگ روڈ پر نوازشریف میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں ان امراض کا علاج ہوگا جو پاکستان میں ممکن نہیں تھا-سرگودھا، ساہیوال اور مری میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شروع ہوچکے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور بحالی آپریشن کیا-چند ماہ میں سروے مکمل کر کے ہر شخص تک امدادی چیک پہنچا دئیے-ساڑھے سات لاکھ کسانوں کو سو ارب روپے کے قرضے دئیے، 30ہزار ٹریکٹر دے رہے ہیں -کسی صوبے نے نہیں کیا لیکن پنجاب نے گندم کی بوائی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے-85ہزار سپیشل لوگوں کو ہمت کارڈ اور 75ہزار اقلیتی بھائیوں کو منیارٹی کارڈ دے رہے ہیں -پورا پنجاب سیف سٹی ہے، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ڈرون کرائم سین تک پہنچ جاتا ہے- پنجاب میں جرائم 80فیصد کم ہو چکے ہیں، کئی اضلاع میں کئی،کئی دن ایک بھی جرم رپورٹ نہیں ہوتا-مخالفین کی خواتین بھی پنجاب کو محفوظ قرار د یتی ہیں -منشیات فروشی کے خلاف منظم آپریشن ہورہاہے کچھ وقت میں پنجاب ڈرگ فری ہوجائے گا-24 گھنٹے میں قبضہ کیس کا فیصلہ سنا تے ہیں، ہزاروں لوگوں کو اپنی جائیدادیں واپس مل چکی ہیں -سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنا رہے ہیں، 30ہزار سپیشل بچوں کا علاج کیا گیا-ہر سال لاہور میں سموگ کے ڈیرے ہوتے تھے، دکانیں، مارکیٹیں بن، ہسپتال میں لائنیں لگ جاتی تھیں -اب پنجاب میں سموگ کی وجہ سے کوئی مارکیٹ یا سکول بند نہیں کرنے پڑتے -کھربوں ر وپے کے پراجیکٹ کرچکے ہیں، ایک پیسے کی کرپشن نہیں -نوازشریف اور شہبازشریف کی روایات پر چل رہے ہیں، کوئی سفارش نہیں -کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آرپی اوز او رڈی پی اوز کو کے پی آئی کے معیار پر پورا اترنا پڑتاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں اب کنٹریکٹ روایتی نہیں بلکہ ای ٹینڈرنگ پر ہو رہے ہیں -گوجرانوالہ میں ایمن آباد سے گھکڑ تک 31کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ کوریڈور بن رہاہے-15سگنل فری کوریڈور اور 4انڈر پاس بنائیں گے، 63ارب روپے سے 12ماہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے-گرین بس پر تمام شہرو ں میں ایک ہفتے میں رائیڈر شپ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے-گوجرانوالہ کے لوگو ں کو لاہور اور روالپنڈی سے بہتر میٹروبس دے رہے ہیں -نوازشریف اور شہبازشریف کے راستے پر چل کر صدق دل سے عوام کی خدمت کی توفیق کے لئے دعا گو ہوں۔






