وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر کونے میں ترقی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت اب تک 25 لاکھ سے زائد کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ افراد امدادی رقم حاصل کر چکے ہیں۔ حکومت پنجاب چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 517 ارب روپے سے 67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کی کسی بھی کوشش پر پیرا سخت کارروائی کرے گی جبکہ یومِ علیؓ، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گورننس کا ماڈل صرف چند شہروں یا چند سڑکوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد پورے پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ویژن یہ ہے کہ ترقی ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاؤں میں یکساں طور پر نظر آئے۔ اسی سوچ کے تحت دیہات کو مثالی دیہات میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں دیہی آبادی کی زندگیوں میں واضح اور مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ سب کو دعوت دیتی ہیں کہ ان گاؤں کا خود دورہ کریں اور وہاں آنے والی بہتری اور عوام کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں، کیونکہ ایسی ترقی کے بارے میں لوگوں نے گزشتہ 78 برسوں میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ماہِ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور صوبہ بھر میں فلاحی منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ لے کر آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان کارڈ پروگرام کے تحت اب تک 25 لاکھ 3 ہزار 897 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ سے زائد افراد ان کارڈز کے ذریعے رقم حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یکم رمضان سے یکم مارچ تک صوبہ بھر میں 422 مقامات پر سرکاری سطح پر افطار کا اہتمام کیا گیا جہاں ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔ اسی طرح رمضان نگہبان بازاروں میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 1 ہزار 763 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہاں کے شہریوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 517 ارب روپے سے 67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور شفاف ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 13 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 6 ہزار کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جبکہ 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرینز تعمیر کی جائیں گی۔ اسی طرح 83 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 9 انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفاف ٹینڈرنگ کے باعث حکومت کو 13 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ مون سون سیزن سے قبل ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ہاؤسنگ، واسا اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے متحرک ہیں جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ازسرنو تنظیم نو بھی کی جا رہی ہے۔پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالمی حالات، خصوصاً اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی کم کی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کی کسی بھی کوشش کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) سخت کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے حکومت اپنا کام مکمل کر کے معاملہ الیکشن کمیشن کے حوالے کر چکی ہے اور حلقہ بندیوں کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات ممکن ہوں گے۔سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یومِ علیؓ اور رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، اعتکاف اور تراویح کے اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عید کی خریداری کے دوران بازاروں میں خواتین اسکواڈ بھی تعینات کیے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے سڑکوں کے اطراف 380 واٹر اسٹوریج ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے تاکہ بارش کا پانی ضائع ہونے کے بجائے ذخیرہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سیوریج کے نظام کے لیے ایچ ڈی پی (HDP) پائپس استعمال کیے جا رہے ہیں جو تقریباً 100 سال تک مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مزید برآں صوبے کے مختلف شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ سیوریج کے پانی کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی ہدایت،فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم
7 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا پراجیکٹ
1 دن ago
حکومت پنجاب نے 30 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
1 دن ago
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،چیف سیکرٹری پنجاب
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تین ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کر انے کی منظوری دے دی*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیوگان اورماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے ”رحمت کا رڈ“کی منظوری دے دی
2 دن ago
پنجاب بیورو کریسی تقرروتبادلے، شہنشاہ فیصل عظیم ڈی جی سوشل ویلفیئر،محمد طارق قریشی ڈی جی سپورٹس تعینات
2 دن ago




