وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی اپنے کیمپ آفس ڈسکہ آمد کے موقع پر پی ایس ای آر سروے ٹیم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے میرٹ پر سروے کرنے اور بھرپور محنت سے فرائض سرانجام دینے پر ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر نگہبان رمضان پروگرام کیلئے سروے کر رہی ہیں، تاکہ مستحق افراد تک ان کی دہلیز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بروقت پہنچائی جا سکیں۔اس اہم کام میں ڈاکٹر رومان عاشر میاں، محمد عظیم بٹ صدر پی پی 51 اور محمد افضل منشاء (سٹی صدر ڈسکہ و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ و چیئرمین پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ) کی خصوصی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ جبکہ پی ایس ای آر کے زونل ہیڈ ذیشان یونس نے بھی ٹیموں کی بھرپور رہنمائی کی اور ہر وارڈ میں سروے مکمل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ذیشان یونس اور سروے ٹیم کے تمام اراکین کو میرٹ اور دیانتداری کے ساتھ محنت کرنے پر شاباش دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔




