تمام ماحولیاتی منظوریوں، لیبارٹری سرٹیفکیشن اور پروٹیکشن آرڈرز کا اجرا اب صرف ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کا بڑا انتظامی فیصلہ، تمام ماحولیاتی منظوریوں، لیبارٹری سرٹیفکیشن اور پروٹیکشن آرڈرز کا اجرا اب صرف ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگا – ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق ماحولیاتی لیبارٹری سرٹیفکیشن، سیکشن 12 کے تحت ماحولیاتی منظوریوں اور سیکشن 16 کے تحت ماحولیاتی تحفظ احکامات کے اجرا کے لیے e-FOAS لازم قرار دیا گیا ہے۔امپورٹ لائسنس سے متعلق ماحولیاتی سفارشات بھی اب مکمل طور پر e-FOAS ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جاری ہوں گی-ای پی اے پنجاب میں پیپر لیس ریگولیٹری نظام نافذ، شفافیت، قانونی حیثیت اور ریکارڈ کے تحفظ کو یقینی بنانے کا اقدام ہے۔ڈیجیٹل نظام سے ہٹ کر جاری کیے گئے ماحولیاتی اجازت نامے، پروٹیکشن آرڈرز یا سفارشات غیرقانونی اور کالعدم ہوں گی-ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے مزید بتایا ہے کہ

e-FOAS ہر دستاویز پر یونیک ریفرنس نمبر اور کیو آر کوڈ لازمی ہوگا۔ڈیجیٹل نظام سے باہر جاری ہونے والی دستاویز کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف قرار دیا گیا۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر یا دستخط کنندہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، صنعتی اداروں، چیمبرز آف کامرس اور ای پی اے سرٹیفائیڈ لیبارٹریز کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ترمیم یا واپسی تک مؤثر رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button