بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کا واحد حل اکاؤنٹ فور ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کا واحد حل اکاؤنٹ فور ہے۔ کبھی فنڈز کی عدم فراہمی، کبھی مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی غیر موجودگی اور کبھی پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیعی میعاد کا اختتام اور کبھی توسیع کا انتظار بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں اس وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے فاکوں اور بھوک و افلاس کے شکار ہوتے ہیں۔اب بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کا واحد حل صرف اور صرف اکاؤنٹ فور کے نفاذ کے ساتھ وابستہ ہے اور اس کے حل کے لئے صوبہ بھر کے ملازمین چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اب ملازمیں کی قوتِ برداشت ختم ہو چکی ہے۔ کبھی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہوتے تو کبھی پی ایل اے بند ہوتا ہے۔کبھی مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم نہیں ہوتا۔

ملازمین کے تین ، چار ،چار ماہ کی تنخواہیں بقایا ہیں اور کئی جگہوں کے پنشنرز کی پنشن بھی کئی کئی ماہ سے بقایا چلی آ رہی ہے۔ لیکن حکومتی اعلیٰ حکام کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی، حاجی انور کمال خان مروت، محبوب اللہ ، سلیمان خان ہوتی نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کےلئے بلا تفریق اکاؤنٹ فور کا نفاذ یقینی بنا کر ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو بھوک و افلاس اور فاکوں سے نجات دلائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button