وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ،متعدد گلیوں میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اہل علاقہ اور مسلم لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا بھرپور استقبال کیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقہ انتخاب کی متعدد گلیوں میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا، پنجاب ترقی کی نئی ڈگر پر آگیا، ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی بہتری کیلئے تاریخی ریلیف پیکج دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے مستحق اور غریب 1 لاکھ سے زائد خاندانوں کیلئے اب تک 21 ارب کے بلاسود قرضے دے چکی ہیں، امن و امان، صحت، تعلیم، صاف پانی، سستی روٹی، ای بس سسٹم اور بہترین صفائی سب آپکے سامنے ہیں، اجتماعی شادیاں، ہمت کارڈ، نئے پارکس، سڑکیں اور خوبصورت شہر کیا تبدیلی والوں کو نظر نہیں آرہے؟؟ سیاسی فتنہ فساد پھیلانے والوں کا شر ختم ہوچکا، اب صرف ترقی کا دور ہے، بلال یاسین نے کہا کہ عوام سے کیے گئے ہر وعدے کی تکمیل پاکستان مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button