قائدِاعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی تعمیر و بحالی کے لئے 7 ارب 90 کروڑ،کمشنر آفس لاہور کے لئے ایک ارب46 کروڑ کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 45 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 25 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب رفاقت علی نے کی

۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں قائدِاعظم انٹرچینج (لاہور رنگ روڈ) سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کی تعمیر و بحالی کے لیے 7 ارب 90 کروڑ روپے , دوہری شاہراہ قصور–دیپالپور کی بحالی کے لیے 8 ارب 16 کروڑ روپے ،47 پُل، سرگودھا میں فلائی اوور کی تعمیر (ترمیم شدہ) کے لیے 2 ارب 35 کروڑ روپے، وزیرآباد–ڈسکہ روڈ کی مرمت و بہتری، ضلع سیالکوٹ کے لیے 95 کروڑ روپے ، بابر چوک تا ڈرمہ والا موڑ ملتان روڈ پر اضافی کیریج وے کی تعمیر کے لیے 3 ارب 60 کروڑ روپے ، کمشنر آفس لاہور کی موجودہ عمارتوں کی بحالی اور نئے بلاک کی تعمیر کے لیے 1 ارب 46 کروڑ روپے، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) – پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام (واسا) کے لیے 78 کروڑ ، پنجاب کے دریاؤں کی بحالی کے لیے فزیبلٹی و تفصیلی ڈیزائن (پی سی-II، ترمیم شدہ) کے لیے 28 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ماحولیاتی مانیٹرنگ سینٹر کے قیام (DLI-2, PGDP) کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button