وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی منظوری سے پنجاب کی 10 ڈویژنز کے 443 دیہات کو مثالی گاؤں بنایا جا رہا ہے۔ اگلے ماہ دسمبر کے وسط سے 224 دیہات میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہو جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلی مریم نواز شریف کے ”مثالی گاؤں ” پروگرام میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے افسران نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرگودھا کے 36 اور ساہیوال ڈویژن کے 40 دیہات میں کام ہوگا۔ اسی طرح گوجرانوالہ 53 اور گجرات کے 46 دیہات کو ماڈل ویلیج بنائیں گے۔ ملتان کے 62 اور ڈی جی خان کے 36 گائوں بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت لاہور ڈویژن کے ضلع شیخوپورہ کے 46 دیہات میں جدید میونسپل سروسز مہیا کی جائیں گی جبکہ راولپنڈی 46، بہاولپور 47، فیصل آباد کے 31 گاؤں مثالی بنیں گے۔ پی آر ایم ایس سی کی زیرنگرانی پی سی ون اور ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔ ہر گائوں میں واٹر سپلائی، ڈرینج، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ذیشان رفیق نے کہا کہ مثالی دیہات میں چلڈرن پارک بنیں گے جبکہ گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ دیہات میں چھپڑوں کے دم توڑتے روایتی کلچر کو بحال کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں شہروں جیسی سہولیات پہنچانا وزیراعلٰی مریم نواز کا مشن ہے۔ صوبائی وزیر نے لاہور کی طرح دیہات میں سولنگ کیلئے خوشنما ٹائلز استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تجربہ کار ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ مقامی منتخب نمائندوں کی مشاورت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کا پہلا مرحلہ 10 ماہ میں مکمل اور 34 لاکھ آبادی کو فائدہ ہوگا۔ ڈرین کا ڈیزائن لائیوسٹاک ویسٹ کی صفائی سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے تاکہ مویشیوں کے فضلے سے نالیاں بند نہ ہوں۔
Read Next
2 دن ago
ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید کی وفد کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت فاؤنڈیشن زاہد اسلام سے دارالضیافہ منصورہ میں ملاقات
2 دن ago
وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مضبوط لوکل گورنمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
2 دن ago
پی ڈی پی کا جائزہ اجلاس،وزیر بلدیات کی زیرنگرانی ای ٹینڈرنگ،کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا،ذیشان رفیق
3 دن ago
پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں،ذیشان رفیق کی پریس کانفرنس
3 دن ago
Zeeshan thanks Prime Minister for praising “Suthra Punjab”
Related Articles
وزیراعلٰی مریم نواز کے صفائی کے ویژن کا ملکی اور عالمی سطح پر سراہے جانا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز کا 5 واں لازمی پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس مکمل
5 دن ago
پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری
7 دن ago



