نوجوان پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ ہیں بلوچستان اور پاکستان محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں کے منتظر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں نسٹ یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کے ڈین ڈاکٹر مغیز اسلم اور جامعہ کے طلباء پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد نے تعلیمی سرگرمیوں، تحقیق اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ ہیں اور مستقبل کی قیادت انہی کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ آج کا زمانہ مقابلے کا دور ہے، جہاں کامیابی صرف اسی کی ہے جو علم، کردار، نظم و ضبط اور وژن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے انہوں نے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم، ٹیکنالوجی، انوویشن اور تحقیق میں خود کو منوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان دونوں آپ جیسے محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں کے منتظر ہیں وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر طلباء کو وطن دوستی، اجتماعی سوچ اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر نو اور ترقی میں نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہے انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اگر مضبوط کردار اور مضبوط تعلیم کے ساتھ آگے بڑھے گا تو پاکستان ہر میدان میں ترقی اور استحکام کی نئی مثال قائم کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button