ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے پریشان طلبہ کی آسانی کیلیے اس عمل کو آن لائن کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈگری اٹیسٹیشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے بلاک چین ٹیکنالوجی کے انضمام کا حتمی منصوبہ منظور کر لیا جس کا مقصد نظام کو مؤثر، تیز و شفاف بنانا اور درخواست گزاروں کی جسمانی حاضری کی شرط ختم کرنا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق نئے نظام کی تیاری کیلیے خریداری (پروکیورمنٹ) کا عمل مکمل کر لیا گیا اور آئندہ 6 ماہ کے اندر نیا بلاک چین پر مبنی نظام مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی نذیر محمود نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے اور اس کے جلد از جلد عملی نفاذ کو یقینی بنائے۔بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت اب درخواست گزاروں کو کسی بھی قسم کی دستاویزات جسمانی طور پر جمع کروانے یا ایچ ای سی کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وہ تمام 25 اعلیٰ تعلیمی ادارے جنہوں نے مکمل طور پر انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سسٹم نافذ کر رکھا ہے ان کے طلبہ کا ریکارڈ براہ راست بلاک چین کے ساتھ خودکار طور پر منسلک ہو جائے گا۔ان اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو کسی بھی قسم کی دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ گریجویشن کے ساتھ ہی ان کی ڈگری ایچ ای سی کے بلاک چین سسٹم میں شامل کر دی جائے گی جس کی تصدیق شدہ رسائی ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے ممکن ہوگی۔ایسے تعلیمی ادارے جن میں تاحال ای آر پی سسٹم موجود نہیں وہاں کے طلبہ اپنی ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائیں گے جو متعلقہ یونیورسٹی کے ڈیش بورڈ پر ارسال کی جائیں گی۔ یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ ریکارڈ بلاک چین کا حصہ بنا دیا جائے گا۔نئے نظام کے تحت ڈگری کی تصدیق مکمل طور پر آن لائن ہوگی اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا جس سے فوری، محفوظ اور ناقابلِ جعلسازی رسائی ممکن ہو سکے گی۔تصدیق کے بعد ڈگریاں ایچ ای سی کے بلاک چین پر محفوظ کر دی جائیں گی جس سے سرکاری ادارے، وزارتِ خارجہ، سفارتخانے اور نجی ادارے فوری تصدیق حاصل کر سکیں گے۔ایچ ای سی حکام کے مطابق اس جدید نظام کے نفاذ کے بعد ڈگری اٹیسٹیشن کا عمل مکمل طور پر کاغذ سے پاک، خودکار اور شفاف ہو جائے گا جبکہ دستی مہروں اور جسمانی دستاویزات کی ضرورت بھی ہمیشہ کیلیے ختم ہو جائے گی۔
Read Next
7 دن ago
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
فروری 9, 2026
پنجاب میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 20, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
جنوری 19, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
جنوری 13, 2026
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
Related Articles
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 16, 2025
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
دسمبر 12, 2025
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کےسینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین تین ماہ سے پنشن سے محروم،وزیر اعلٰی سے اپیل
نومبر 26, 2025



