وزیر اعلٰی کے حکم پرڈپٹی کمشنرلودھراں لبنیٰ نزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،محمد اشرف ڈی سی لودھراں تعینات

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرلودھراں لبنیٰ نزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انھیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلٰی آفس میں تعینات محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کردیا گیا ہے

۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہارکیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈی سی لودھراں کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں او ایسڈیبنادیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے-

جواب دیں

Back to top button