وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی یکم اپریل سے ہوگی۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں یکم اپریل سے کھلیں گے جبکہ ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسوں کی طرف نہیں جا رہے بلکہ تمام کلاسیں فزیکل ہوں گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفیکیشن فیک ہے۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کھلا کریں گے۔ طلباء سکول آئیں، پڑھائی کریں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور کیو آر کوڈ کے ذریعے امیدواروں کی شناخت چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سنٹرز کے اطراف غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حساس سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف اعلانیہ اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ گذشتہ سال بوٹی مافیا کا مضبوط نیٹ ورک توڑا، اس سال بھی انہیں پنپنے نہیں دیں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ ہر سنٹر کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ نقل کروانے اور کرنے والے دونوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری، کیو آر سکین کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈز کو تمام سنٹرز آن لائن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن سنٹرز کی شکایات آ رہی ہیں وہاں فوری ایکشن لیا جائے اور شکایات پر کارروائی کے حوالے سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔
Read Next
3 ہفتے ago
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
فروری 9, 2026
پنجاب میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 20, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
جنوری 19, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
جنوری 13, 2026
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
Related Articles
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 16, 2025
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
دسمبر 12, 2025




