کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے اور دوسرے فیز کا تفصیلا جائزہ لیا۔ انہوں نے کارکردگی اعشاریوں و فیول سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، واسا، ایم سی ایل کا کام مکمل ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے دوسرا فیز ڈیڈلاین کے مطابق مکمل ہوگا، ٹائم لائنز کو پورا کریں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے فیز میں 8780 سٹریٹس میں واسا اور ایم سی ایل کا کام جاری ہے، ابتک 4741 سٹریٹس مکمل اور باقی سٹریٹس میں کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع فیول سٹاک و ترسیل اور فراہمی ڈیٹا پر روزانہ کی بنیاد پر چیک رکھیں، اضلاع اپنی صلاحیت کار کو بڑھانے کیلئے تجاویز و آئیڈیاز پیش کریں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے، ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، اے سی جی وجہیہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔






