وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لیے اہم مشاورتی اجلاس منعقدہوا. خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا. صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button