صدر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن اور سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے پنجاب اسکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اسکواش کورٹس کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سہیل خان، نائب صدر منصور احمد اور ڈائریکٹر کوچنگ مامون خان نے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپلیکس میں 9 اسکواش کورٹس کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے کمپلیکس میں سپورٹس شاپ کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وسائل کی بچت اور ماحول دوست اقدامات کے تحت پنجاب اسکواش کمپلیکس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دورے کے دوران نورالامین مینگل نے مختلف اسکواش کورٹس کا معائنہ کیا اور کام کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی بہتر رہائش کے لیے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش پر بھی زور دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل نے کہا کہ عالمی معیار کے کورٹس پر کھیلنے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں، اس لیے انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسکواش جیسے منفرد کھیل کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں
Read Next
1 دن ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
4 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
6 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
6 دن ago






