پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس منعقدہوا،جس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے اور یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز کا پرانا نام بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا-سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کر پرانا نام ہی لکھا جائے گا-لاہور میں قدیمی اورتاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی-اجلاس میں جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تصویری جائزہ بھی لیا گیا- ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں کانوونٹ گارڈن بنانے کا فیصلہ کیاگیا-ٹولنٹن مارکیٹ میں ایوری تھنگ آرگینک کیفے بنانے پر اتفاق کیا گیا- کانونٹ گارڈن میں سیمی کورڈ ایریا اور شاپس بھی بنائی جائیں گی-بائیک اور کاروں کے لئے دو منزلہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ تعمیر ہوگی- نیومیوزیم بلاک پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی-بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیو میوزیم بلاک میں ورلڈ کلاس گیلریز بنائی جائیں گی -قدیمی اسلحہ، سکے،چینی اور سکھ گیلری بنیں گی -نیو میوزیم بلاک میں انٹر ایکٹیو سکرین بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہونگی- اجلاس میں شاہ عالم گیٹ تا رنگ محل چوک راستے کو پیدل گزرگاہ میں بدلنے اورلاہور کی آٹھ قدیمی اور تاریخی گزرگاہیں بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا-بتایا گیا کہ بھاٹی، موری،موچی،شاہ عالم، یکی، مستی،دلی گیٹ ایریاز کی اندرونی شاہی گزرگاہیں تاریخی آب وتاب کے ساتھ بحال کی جائیں گی -قدیمی شہر میں مریم زمانی مسجد اور دیگر تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا-شاہی گزرگاہوں میں سیاحوں کے لئے الیکٹرک کارٹ بھی چلائی جائیں گی- اکبری گیٹ میں ٹورسٹ انفارمیشن آفس بھی قائم ہوگا-موچی گیٹ، اکبری گیٹ، یکی گیٹ اور مستی گیٹ کی بحالی کے پراجیکٹ پیش کئے گئے-اجلاس میں شاہی قلعہ کی فصیل /دیوار کو قدیمی حالت میں بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا-مزید بتایا گیا کہ شاہی قلعہ کے گرد ٹکسالی گیٹ تا بھاٹی گیٹ فصیل فیز ون میں بنے گی-یکی گیٹ تا مستی گیٹ شاہی قلعہ فصیل فیز ٹو بھی بنے گا- والڈ سٹی کے ارد گرد بدرویں /صاف پانی کی نالی بحال کرنے کا جائزہ لیا گیا-تاریخی عمارتوں کی صفائی اور دیکھ بھال کیلئے ستھرا پنجاب کاسپیشل ونگ بنانے کی تجویزپر غور کیاگیا-پرانی عمارتوں کے بیرونی حصوں کے یکساں قدیمی ڈیزائن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیاگیا-شاہ عالمی چوک میں باؤلی باغ کو بھی تجاوزات سے واگزار کرکے بحال کیا جائے گا-نیلا گنبد سے ملحقہ ڈیوڈھی کوتاریخی تعمیراتی مطابقت کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا-نیلا گنبد ڈیوڈھی میں سیاحوں کے لئے نیلا گنبد کیفے قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا-نیلا گنبد میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-نیلا گنبد میں چوک میں فرسٹ انڈیا بینک، ایوننگ ہال اور پاک ٹی ہاؤس کو تاریخی شکل میں بحال کیا جائے گا- اندرون لاہور میں ہنرمندوں کی شناخت سے منسوب 36 کوچہ / گلیوں پر رپورٹ پیش کی گئی-داتا دربار کی توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا، توسیع کے لئے 18کنال اراضی حاصل کی جائے گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرین کو مارکیٹ ریٹس پر ادائیگی کی ہدایت کی-

جواب دیں

Back to top button