چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اور امن و امان کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا عیدالفطر کے موقع شکر پڑیاں نیشنل پارک، لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو 20 سے 23 مارچ تک فیملی پارکس قرار دیا گیا ہے جبکہ عید الفطر کے موقع پر F-9 پارک تمام پبلک کیلئے اوپن رہیگا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں قائم چیک پوسٹوں اور حساس مقامات سمیت شہر کی انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح عید گاہوں، مرکزی مساجد اور امامبارگاہوں میں عید کے اجتماعات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے خصوصاً فیصل مسجد کیلئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کیا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر مری سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے راولپنڈی انتظامیہ کیساتھ موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس اپنے سب ڈویژن میں اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے ساتھ ملکر بطور ون یونٹ اپنے فرائض سر انجام دیں۔اجلاس میں چاند رات کے موقع پر تمام کمرشل مراکز، مارکیٹس اور شاپنگ مال کے اطراف خصوصی ٹریفک و سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں سکیورٹی اور ٹریفک پولیس کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اور عوامی مقامات پر نہ صرف پولیس گشت کو بڑھایا جائے بلکہ تعینات نفری میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اور امن و امان کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا عیدالفطر کے موقع شکر پڑیاں نیشنل پارک، لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو 20 سے 23 مارچ تک فیملی پارکس قرار دیا گیا ہے جبکہ عید الفطر کے موقع پر F-9 پارک تمام پبلک کیلئے اوپن رہیگا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں قائم چیک پوسٹوں اور احساس مقامات سمیت شہر کی انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عید گاہوں، مرکزی مساجد اور امامبارگاہوں میں عید کے اجتماعات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے خصوصاً فیصل مسجد کیلئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کیا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر مری سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے راولپنڈی انتظامیہ کیساتھ موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس اپنے سب ڈویژن میں اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے ساتھ ملکر بطور ون یونٹ اپنے فرائض سر انجام دیں۔اجلاس میں چاند رات کے موقع پر تمام کمرشل مراکز، مارکیٹس اور شاپنگ مال کے اطراف خصوصی ٹریفک و سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں سکیورٹی اور ٹریفک پولیس کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اور عوامی مقامات پر نہ صرف پولیس گشت کو بڑھایا جائے بلکہ تعینات نفری میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کا بھی انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم کو فعال کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے مراکز میں سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر سروسز کیلئے خصوصی کیمپس کا انتظام کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سکیورٹی کیساتھ سینیٹیشن اور ریسکیو کا عملہ عید الفطر کے موقع پر مراکز اور دیگر پبلک مقامات پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قبرستانوں میں صفائی و ستھرائی کیساتھ خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے اضافی کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پارکس میں نصب جھولوں کا معائنے کرنے اور آپریٹرز سے جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پلان کو عوام کیساتھ شئیر کیا جائے تاکہ وہ پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ اور ڈریفٹنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت آپریشنز کیا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ایک ٹیم کی طرح ملکر کام کریں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ پر امن طریقے سے عید کی خوشیاں منا سکیں۔ پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کا بھی انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم کو فعال کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے مراکز میں سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر سروسز کیلئے خصوصی کیمپس کا انتظام کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سکیورٹی کیساتھ سینیٹیشن اور ریسکیو کا عملہ عید الفطر کے موقع پر مراکز اور دیگر پبلک مقامات پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قبرستانوں میں صفائی و ستھرائی کیساتھ خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے اضافی کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پارکس میں نصب جھولوں کا معائنے کرنے اور آپریٹرز سے جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پلان کو عوام کیساتھ شئیر کیا جائے تاکہ وہ پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر سکیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ اور ڈریفٹنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت آپریشنز کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ایک ٹیم کی طرح ملکر کام کریں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ پر امن طریقے سے عید کی خوشیاں منا سکیں۔





