اجلاس میں شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔شرح خواندگی بڑھانے کے لیے دور دراز علاقوں میں کمیونٹی اسکولوں کے قیام سے اتفاق ہوا۔ڈبل شفٹ اسکول پروگرام میں توسیع اور آئی ٹی و اے آئی کورسز کے اجرا کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تجاویز کوحتمی شکل دینے کے لیے تفصیلی اجلاس طلب کرنے اور لائحہ عمل جلد مکمل کرنے،اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے فالو اپ اجلاس اور رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ای ٹرانسفر پالیسی، یکساں نصاب، سیمسٹر سسٹم، مانیٹرنگ، ٹیچرز ٹریننگ، سکول بیسڈ اسسمنٹ، ورچوئل اسکولنگ اور اے آئی کورسز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔شرح خواندگی میں اضافے، جدید رجحانات کے فروغ اور تعلیم تک یکساں رسائی کے لیے فریم ورک پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہی، صحت اور تعلیم براہ راست عوام سے منسلک شعبے ہیں۔حکومت Imran Khan کے وژن کے مطابق انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا، ارشد ایوب، ماہرین تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
3 دن ago
دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے،منظوری دے دی،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
6 دن ago
خیبرپختونخوا پولیس کے 4,306 نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز میں تقرری کے حکمنامے تقسیم
Related Articles
خیبر پختونخوا حکومت نے 129 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21 ارب روپے زائد آمدن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
6 دن ago
محمد سہیل آفریدی کی آئی ایم سائنسز میں منعقدہ صوبائی جامعات کی رینکنگ سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا میٹ اپ میں شرکت
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس
7 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور توانائی سے متعلق امور پر اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


