سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ (ADS) قائم کرنے کا حکم، ایریا ریپریزنٹیٹو و ڈیولپمنٹ کونسل (ARDC) کی نگرانی میں سیکریٹریٹ فوری کام شروع کرے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا (نامزد اضلاع) سیکریٹریٹ کے سربراہ اور ان اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے، صوبائی افسران و متعلقہ ادارے ان کے انتظامی و آپریشنل کنٹرول میں ہوں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کو صوبائی انتظامی، قانون نافذ کرنے، سکیورٹی، ترقیاتی ڈھانچے، فنڈز کی تقسیم اور منتقلی کے اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ سول انتظامیہ، پولیس اور فوجی حکام کو ہدایات بھی جاری کر سکیں گے۔ وزیراعظم ایڈمنسٹریٹر کی سفارش پر تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر سکیں گے۔اے آر ڈی سی نامزد اضلاع کی معزز شخصیات پر مشتمل ہوگی، جس کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ترجمان اور ارکان مقررہ طریقہ کار اور مدت کے مطابق مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی، صوبائی اور مسلح افواج کے اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے امن و امان، عوامی تحفظ، معاشی استحکام، امدادی سرگرمیوں اور بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کے احکامات، نوٹیفکیشنز اور ہدایات کو صوبائی حکومت کے احکامات جیسی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ حکمنامے کے تحت نامزد اضلاع میں آئین کے باب سوم، حصہ چہارم اور آرٹیکل 175 کی شق (3) سے متعلق مذکورہ دفعات اور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وفاقی حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button