پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری

چیئرمین عمران خان کے فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت پشاور کی ترقی، بحالی اور جدید شہری مستقبل کی جانب ایک اور تاریخی پیش رفت!پشاور کو ایک جدید، منظم، خوبصورت، سرسبز اور عوام دوست شہر بنانے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبے صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر نہیں بلکہ ہر شہری کے بہتر معیارِ زندگی، محفوظ اور آسان سفر، جدید شہری سہولیات، صاف ستھرے ماحول اور مضبوط مقامی معیشت کی بنیاد ہیں۔پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت منظور شدہ اہم منصوبے:🔹 999.7 ملین روپے — پشاور کے 34 عوامی پارکس کی بحالی، اپ گریڈیشن اور جدید خطوط پر ترقی🔹 5,240 ملین روپے — پیر زکوڑی سے کارخانوں مارکیٹ تک بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کرنے کا منصوبہ🔹 1,000 ملین روپے — یونیورسٹی روڈ (کارخانوں سے امن چوک) اور سوری پل سے چمکنی اسٹیشن تک سڑکوں کی بحالی اور ری سرفیسنگ🔹 9,673 ملین روپے — ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے (فیز-II) کی تعمیر🔹 50 ملین روپے — رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ چوک پر ٹریفک کے مستقل حل کے لیے فزیبلٹی اور ڈیزائن🔹 3,438 ملین روپے — شاہی کھٹہ نالہ (Shahi Khatta Drain) کی بحالی اور بہتری🔹 100 ملین روپے — پشاور ویلی ریلوے کے تحت مضافاتی (Suburban) ریل سروس کے فزیبلٹی اسٹڈی اور منصوبہ بندی🔹 50 ملین روپے — پشاور کے لیے نئی رنگ روڈ کی تعمیر کے فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری۔یہ منصوبے پشاور کی بدلتی ہوئی شناخت کا عکاس ہیں۔ ان کی تکمیل سے ٹریفک کے دیرینہ مسائل میں نمایاں کمی آئے گی، سفر محفوظ اور تیز ہوگا، شہری سہولیات بہتر ہوں گی، ماحول مزید صاف اور خوشگوار بنے گا، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پشاور ایک جدید، پائیدار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شہر کے طور پر ابھرے گا۔حکومتِ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، عوامی سہولت، پائیدار شہری ترقی اور خوشحال خیبرپختونخوا کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ہر منصوبہ ایک بہتر پشاور اور روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button