چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت چینی کے سٹاک اور کارروائیوں بارے اہم اجلاس ہوا،تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،کین کمشنر پنجاب ،نوید شہزاد مرزا ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 60 افراد گرفتار، 21 کیخلاف مقدمات درج، 288 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے،اب تک 30 ہزار 28 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 2092 افراد گرفتار 361 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،لاہور ڈویژن میں 32 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں9 گرفتار جبکہ 3 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،گوجرانولہ ڈویژن میں36 اور فیصل آباد میں 53 دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، ساہیوال ڈویژن میں 22، سرگودھا 29 جبکہ راولپنڈی میں 91 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،بہاولپور ڈویژن میں 17 ,ڈی جی خان 10، جبکہ ملتان میں 79 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں عام مارکیٹ میں چینی سٹاک کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے، چند منافع خور قلت کا بہانہ بنا کر گراں فروشی کر رہے ہیں، ان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
Read Next
2 ہفتے ago
پنجاب حکومت کی کچھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان کی رقم میں کمی
4 ہفتے ago
سرکاری خزانے کو دو کروڑ سے زائد کا نقصان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اور ماتحت افسران کے خلاف مقدمہ درج
فروری 17, 2026
محکمہ اینٹی کرپشن کا مویشی منڈی جھنگ میں اوور چارجنگ پر چھاپہ ٹھیکیدار فرار،ملازم گرفتار،شاہ پور کانجراں لاہور کے ٹھیکیدار کو کھلی چھٹی
اکتوبر 11, 2025
معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،سی سی ڈی
اگست 4, 2025
17 اضلاع میں کنزیومر کورٹس کام کر رہی تھیں اب صارفین کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں فریم ورک ڈویلپ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر احسان بھٹہ
Related Articles
لاہور پریس کلب کے سامنے مقتولہ شمائلہ کے لواحقین کا مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کیخلاف احتجاج
جون 2, 2025
*صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرپشن کے میگا ریکارڈ قائم کرنے والے رجسٹری محرر معطل کردیئے گئے*
فروری 14, 2025
ایک ارب 60 کروڑکی کرپشن میں ملوث میونسپل آفیسر فنانس فیصل آباد مجیب الزمان شامی گرفتار،انٹی کرپشن کی کارروائی
جنوری 27, 2025