ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی سربراہی میں نیب لاہور آفس میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں 250 سے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی۔ ڈی جی نیب لاہور نے تمام متاثرین کو سنا اور موقع پر مناسب ہدایات جاریکرتے ہوئے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کھلی کچہری میں شرکت کرنے والےمتاثرین میں اسٹیٹ لائف کووآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، پام وسٹہ ہائوسنگ، پرائم زون اور بولڈ ویژن کے متاثرین کے علاوہ فار یو ریئل ٹریڈرز، نیولاہورسٹی، قاسم گارڈن، ڈیفنس پیراڈائیز، فیصل آباد اور رحیم سٹور کے ملازمین نے شرکت کی۔
پام وسٹہ ہائوسنگ کے متاثرین کی کھلی کچہری میں شکایات پر ڈی جی نیب لاہور نے بروقت کارروائی کرواتے ہوئے مذکورہ پراجیکٹ کے 2 ڈائریکٹرزمحمود طارق اور عامر عزیز کی گرفتاری پر عمل درآمد کروایا۔ ملزمان پر 295 متاثرین سے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش و لوٹی رقوم کی برآمدگی کیلئے ملزمان کا احتساب عدالت لاہور سے 30 اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈبھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے متاثرین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ سوسائٹی کے مرکزی مفرور ملزم قاسم خان کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول کی خدمات لینے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فراڈ میں ملوث تمام ملزمان کے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔ اس اہم پیش رفت پر متاثرین کیجانب سے ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی سربراہی میں نیب ٹیم کی کاوش کو سراہا گیا۔
اسٹیٹ لائف کووآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے سوسائٹی کے الحاق اور نیب سے این او سی کےحصول کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کی اور انتظامیہ کیخلاف درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی جی نیب نے 20 سال سے توجہ طلب مسئلہ پر دوسری بڑی پیش رفت کی نوید دیتے ہوئے متاثرین کو آگاہ کیا کہ اسٹیٹ لائف کووآپریٹو سوسائٹی کے6750متاثرین کونیب لاہور ایک ماہ تک ڈویلپ پلاٹوں کا پوزیشن دلوائے گا جنکی مجموعی مالیت 50 تا 60 ارب بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب لاہور کیجانب سے 10 سال قبل بھی مذکورہ سوسائٹی کے 650 متاثرین کو رجسٹرار کووآپریٹو و انتظامیہ سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ دلوائے گئے تھے۔ اس اہم پیش رفت پر اسٹیٹ لائف کووآپریٹو سوسائٹی متاثرین کیجانب سے ڈی جی نیب کے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کھلی کچہری میں فاریوریئل ٹریڈرز کے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب لاہور میں مذکورہ پونزی سکیم کے 583 ملین مالیت پر مشتمل 800 کلیم موصول ہوچکے ہیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور نے ملزمان کے نام پی سی ایل لسٹ میں شامل کروائے چاچکے ہیں تاہم دیگراداروں سے ملزمان کے مکمل اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈی جی نیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیشی ٹیم مرکزی ملزمان کیخلاف جاری انکوائری پر برق رفتاری سے اقدامات اٹھانے میں مصروف ہے۔
کھلی کچہری میں پرائم زون کے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی شکایات پر مذکورہ انتظامیہ کے اہم عہدِداران کو نیب لاہور نے گرفتار کیا ہے تاہم مفرورمرکزی ملزم عمران علی کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیاہے۔ علاوہ ازیں دیگر تمام مفرورملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جنہیں ٹاسک بھی تفویض کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے۔ نیب لاہور نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 31 ہزار متاثرین کو 23 ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ہے۔ کھلی کچہری میں موجود نوعمر یتیم سائل کی درخواست پر ڈی جی نیب لاہور نے مکمل رقم ریکور کروا کر اسکے گھر پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر سائلین کی جانب سے نیب کی کھلی کچہریوں کے انعقاد اورمسائل کی دادرسی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو متاثرین کیلئے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے تعبیر کیا گیا اورچیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے عوام دوست ویژن کی بھرپور انداز میں پذیرائی کی گئی
Great blog you have here but I was wondering if you knew of any user discussion forums that cover the same topics discussed in this article? I’d really like to be a part of online community where I can get suggestions from other experienced individuals that share the same interest. If you have any suggestions, please let me know. Bless you!