فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا کے دس ارب 47 کروڑ 20 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس

کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی صدارت میں گورننگ باڈی نے ایف ڈی اے اور واسا کے رواں مالی سال 2025- 2024 کیلئے مجموعی طور پر دس ارب 47 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دےدی ہے۔ جبکہ سال 24 -2023 کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ایف ڈی اےکا سالانہ بجٹ تین ارب 86 کروڑ پچاس لاکھ روپے اور سات ارب ساٹھ کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔

واسا کے ترقیاتی و غیرترقیاتی اخراجات کے تخمینہ جات پرمشتمل ہے۔ یہ منظوری کمشنر آفس میں منعقد بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی۔جس کی صدارت شرکاء کی متفقہ رائے سے کمشنر فیصل آبا د سلوت سعید نے کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اور ایم ڈی واسا عامر عزیز نے رواں سال کے بجٹ اور گزشتہ سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بجٹ کے تخمینہ جات کی تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے میں دو ارب چودہ کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ترقیاتی، ایک ارب ستائیس کروڑ انیس لاکھ روپے کے غیر تر قیاتی اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ ایف ڈی اے کے پاس اوپنگ بیلنس 45 کروڑ پندرہ لاکھ روپے بھی بجٹ میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق واسا کا بجٹ 61 کروڑ ترقیاتی جبکہ سات ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے تخمینہ جات پر مشتمل ہے۔ اجلاس میں مختلف اخراجات، ترقیاتی منصوبوں اور متوقع آمدن کی تفصیلات پر تفصیل سے بحث کی گئی جس کے بعد اتفاق رائے سے سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا۔ کمشنر سلوت سعید نے ایف ڈی اے اور واسا حکام کو سروسز ڈیلیوری کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر ںنانے پر زوردیا۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کہا کہ اداروں کا وجود قائم رکھے کیلئے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ ایف ڈی اے اپنی ملکیتی جائیدادوں کو منافع بخش منصوبوں کیلئے استعمال میں لائیں اور مضبوط فنانشل پلانگ کیلئے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

منتخب جائیدادوں کی نیلامی اور انکی فروخت میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈی سی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق جائیدادوں کی سرکاری قیمتوں اور بازاری قیمتوں میں فرق کو ختم کرنے کیلے مربوط محکمانہ اقدامات کئے جائیں۔

کمشنر فیصل آباد نے واسا حکام سے کہا کہ وہ غیر ضروری اخراجات کم کرنے پر توجہ دیں اور اپنی سروسز کے دائرہ کو بڑھانے کیلئے مستقبل کے تقاضوں کے مطابق منصوبہ سازی کی جائے۔

ورک چارج ملازمین کی فہرست طلب کی اور کہا کہ اینڈرائڈ فون کے ذریعے ان کی حاضری اور ڈیوٹی کی جگہوں پر موجودگی چیک کرنے کیلئے پورٹل تیار کریں۔

روڈ کٹ اور کسی بھی کھدائی کیلئے مروجہ پالیسی اور طریق کار پرسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، محکمہ فنانس اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے نمائندہ افسران ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد سرور، سیکشن آفیسر علیہ فاطمہ، اسسٹنٹ چیف مهوش جاوید سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر زبیر علی نے شرکت کی جب ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن مصور خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد، ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ میجمنٹ جنید حسن منج ڈی ایم ڈی (ایڈمن) واسا شعیب رشید، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے حمیرا اشرف و دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔قبل ازیں ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چو ہدری اور ایم ڈی واسا عامر عزیز نے اربن ڈویلپمنٹ ونگ اور واسا کے اپریشینل ونگ و دیگر شعبوں کے بارے میں کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ اور یقین دلایا کہ سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے مزید اصلاحات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button