کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دورہ، عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے پر کام جاری ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ اور والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے ماہرین اس دور میں عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اینٹوں اور دیگرمیٹریل کے مطابق کام کررہی ہے اور مٹی، چونے وغیرہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے کنٹریکٹر نے بتایا کہ منصوبہ جون 2025 میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، دن رات اس منصوبے پر کام جاری ہے تاکہ بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا ہے کہ

منصوبے سے گوجرانوالہ میں ثقافتی و مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button