کمشنر سلوت سعید نے واسا فیصل آباد کے اجلاس کی صدارت کی۔
کمشنر نےواسا کی میگا ترقیاتی سکیموں پر محکمانہ اقدامات میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ہدایات جاری کیں کہ ارب روپے سےواسا کی 14 میگا سکیموں پر تیزی سے کام شروع کرائیں۔محکمانہ طور پر حائل مسائل کو دور کریں۔پی سی ون فوری شیئر کئے جائیں۔ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔واسا کی سکیموں پر عملدرآمد میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو روزانہ کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔سلوت سعید نے کہا کہ شہریوں کو سیوریج کی معیاری سہولیات اور سسٹم کو اپ گریڈ کرانا ہے۔واسا کی کارکردگی کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔