کمشنر لاہور زید بن مقصود کا گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد کی ایمرجنسی کا دورہ، پبلک ٹوائلٹس صفائی کی ناقص صورتحال اور سٹاف کی عدم موجودگی پر اظہار ناراضگی، ایم ایس سے رپورٹ طلب

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد کا سرپرائز دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے بغیر سٹاف کے پہلے خود ہسپتال کی ایمرجنسی اور کاؤنٹرز کا جائزہ دورہ کیا بعدازاں دفتر میں موجود ایم ایس ہسپتال کے ہمراہ بھی کاونٹرز کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے انسداد پولیو کاونٹر کو نمایاں ترین جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو کاؤنٹر متحرک کریں، کوئی بچہ بغیر پولیو قطرے پیئے ہسپتال سے نہ جائے۔ انہوں نے پی ایچ ایف ایم سی کا دفتر چیک کیا، عملہ موجود نہیں تھا، کمشنر لاہور نے سٹاف کی عدم موجودگی اور پبلک ٹوائلٹس صفائی کی ناقص صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button