اندرون شہر میں عوامی بہبود کے 250 منصوبوں پر عملدرآمد کا جلد آغازکر دیا جائے گا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم اینڈ آر فنڈز سے شہری علاقوں کی اندرونی گلیوں کی مرمت وبحالی کی سکیمیں مکمل ہونگی۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے سکیموں کی اہمیت وافادیت کا جائزہ لیا۔عرصہ دراز بعد گلیوں کی معیاری تعمیر ہوگی۔
کمشنر نے گلیوں میں بنے ریمپس ختم کرانے کا حکم دیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کہا کہ شہریوں کو ریمپس رضاکارانہ طور پر ازخود ختم کرنے کے لئےمیسج دیں۔گلیوں میں ریمپس کی صورت میں تجاوزات نہیں ہونی چاہیں۔
مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی آگاہی دی جائے۔کمشنر نے سکیموں پر عملدرآمد سے قبل سیوریج وڈرینج مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ازخود روڈ کٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
عوامی خدمت ہی میونسپل کارپوریشن کا طرہ امتیاز ہے۔